عالمی خبریں

کولمبیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چاراہلکار ہلاک

خلیج اردو

کولمبیا :کولمبیا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہےجس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں فوجی افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرنے سے قبل ہیلی کاپٹر مکمل طور پر بےقابو ہوگیا تھا، اس نے گول گول چکر کاٹے ہوئے ہچکولوں کے ساتھ  زمین پر آگرا۔

مرنے والے افسران اس علاقے میں سپلائی آپریشن کیلئے نکلے تھے، ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے تصدیق کی کہ ایک خاتون افسر سمیت چاروں افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے کے اوپر پرواز کر رہا تھا، جو شام 4 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button