عالمی خبریں

کیارا اور سدھارتھ کی شادی، پہلی ویڈیو نے تہلکہ مچا دی

خلیج اردو

 

انڈیا :فلمی دنیا سے منسلک نوبیاہتا جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی پہلی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جسے جوڑے نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

 

اس سے قبل سدھارتھ اور کیارا کی جانب سے شادی کی تصاویر جاری کی گئی تھیں تاہم اب ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جو خوب مقبول ہورہی ہے۔

 

ویڈیو میں دلہن کی انٹری دکھائی گئی ہے جب کہ منڈپ میں سدھارتھ کھڑے ان کا انتظار کررہے ہیں۔

 

ویڈیو میں کیارا کی انٹری روایتی انداز میں ہوئی ہے، پھولوں کی چادر پکڑے کیارا کو لایا جارہا ہے۔

 

کیارا نے انٹری کے وقت ڈانس بھی کیا، اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو پر لگا گانا ‘رانجھا’ ان کی فلم ‘شیرشاہ’ کا ہے جس کےبول اس ویڈیو کے لیے خاص طور پر لکھے گئے۔

 

اس کے علاوہ کیارا کی روایتی چوڑیاں بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جس کی وجہ اس پر بنایا گیا ڈیزائن ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button