عالمی خبریں

کینیڈا میں فائرنگ،2 پولیس اہلکار ہلاک

خلیج اردو

ایڈمنٹن :کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، کینیڈین وزیراعظم نے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

پولیس چیف کے مطابق دونوں پولیس اہلکار گھریلو جھگڑے کی شکایت پر مقامی اپارٹمنٹ گئے تھے۔

اپارٹمنٹ میں پہنچنے پر مشتعل شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

اپارٹمنٹ میں موجود مدد کی کال کرنے والی خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ایڈمنٹن پولیس چیف  ڈیل میکفی کےمطابق واقعے سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس  افسران کی عمریں 30 اور 35 سال ہیں،

 

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

یاد رہے حالیہ دہائیوں میں سب سے خونریز واقعہ مارچ 2005 میں پیش آیا، جب ایک شخص نے وسطی البرٹا میں رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے چار ارکان کو گولی مار دی۔

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button