عالمی خبریں

کینیڈا میں چاقو حملہ،3 طلبہ زخمی

 

خلیج اردو

کینیڈا : نووا اسکاٹیا کے ہائی اسکول میں چاقو حملے سے 3 طلبہ زخمی ہوگئے ہیں، پولیس نے ایک طالبعلم کو حملے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے بیڈفورڈ کے ہائی اسکول میں ہتھیار کی شکایت موصول ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ افسران اسکول گئے اور ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا، 3 طلبہ چاقو حملے سے زخمی تھے۔

زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے بیان میں واقعے سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

اسکول نے ساڑھے دس بجے باقی دن کی تمام کلاسیں ملتوی کر کے طلبہ کو چھٹی دے دی۔

پولیس نے مزید کسی خطرے کے پیش نظر باقاعدہ طور پر اسکول کی تلاشی بھی لی ہیں ۔

 

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button