عالمی خبریں

گرفتاری کا خدشہ، ٹرمپ نے احتجاج کی کال دیدی

خلیج اردو

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منگل کو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ احتجاج ہماری قوم کو پیچھے لے جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں دوسرے ممالک کی جانب سے دیے گئے تحائف کو ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنایا گیا۔  یہ رپورٹ ڈیموکریٹس کی طرف سے ایوان کی احتساب کمیٹی میں جمع کرائی گئی ہے۔

ڈیموکریٹس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاؤس نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کے 100 سے زیادہ تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button