عالمی خبریں

ہزاروں لگژری کاریں امریکا لے جانے والے بحری جہاز میں آتشزدگی

خلیج اردو: ہزاروں لگژری کاریں یورپ سے امریکا لے جانے والے کارگو جہاز میں آگ لگ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اٹلانٹک سمندر میں موجود پرتگالی کارگو جہاز پر آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارگو جہاز میں واکس ویگن گروپ کی تقریبا 4000 کاریں موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کارگو جہاز پر تقریباً 1100 پورشے اور 200 کے قریب قیمتی بینٹلے گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کارگو جہاز پر سوار عملے کے تمام 22 ارکان کو بچا لیا گیا ہے تاہم اٹلانٹک سمندر میں موجود کارگو جہاز پر لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button