عالمی خبریں

ہسپتال میں آوارہ کتے نے ماں کے پاس سوئے بچے کو مار ڈالا،تحقیقات شروع

خلیج اردو

راجستان :پولیس نے منگل کو بتایا کہ راجستھان کے ضلع سروہی میں نو زائدہ بچہ جو جے پور کے ایک ہسپتال میں اپنی ماں کے پاس سو رہا تھا، کو ایک آوارہ کتا لے گیا اور اسے مار ڈالا۔

 

انہوں نے بتایا کہ لاش ہسپتال کے وارڈ کے باہر پائی گئی۔

پولیس نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دو کتے پیر کی رات دیر گئے ہسپتال کے ٹی بی وارڈ کے اندر گئے اور ان میں سے ایک بچے کے ساتھ واپس آیا۔

کوتوالی کے ایس ایچ او سیتارام نے بتایا کہ بچے کے والد کو تپ دق کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچے کی ماں جو اپنے دوسرے بچوں کے ساتھ مریض کی دیکھ بھال کر رہی تھی سو گئی۔

افسر نے بتایا کہ واقعے کے وقت اسپتال کا عملہ بھی ٹی بی وارڈ میں موجود نہیں تھا۔

پولیس افسر نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم کرایا ہے۔ مزید تفتیش کے بعد معاملے میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے
قائم مقام پرنسپل میڈیکل آفیسر (پی ایم او) سروہی ڈسٹرکٹ ہسپتال وریندر نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ مریض کا اٹینڈنٹ سو رہا تھا اور اسپتال کا گارڈ دوسرے وارڈ میں جا رہا تھا۔ میں نے (واقعہ کی) سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دیکھی۔ میں تحقیقات کے بعد ہی تبصرہ کر سکوں گا۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button