عالمی خبریں

یوکرینی جوہری پلانٹ پر روسی دعویٰ تشویش ناک ہے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

نیویارک: عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے یوکرین کے زاپوریزہیا جوہری پلانٹ کی ملکیت پر روسی دعوؤں کو تشویش ناک قراردے دیا۔

اقوام متحدہ میں کینیڈا اور فن لینڈ کی جانب سے پیش کردہ ایک قرارداد میں روس سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ فوری طور پر اپنے فوجی اور دیگر اہلکاروں کو پلانٹ سے نکال کر یوکرین میں کسی بھی جوہری تنصیب کے خلاف تمام کارروائیاں بند کرے۔

کینیڈا اور فن لینڈ کی پیش کردہ قرارداد کو 24 ووٹ ملے، روس اور چین نے مخالفت میں ووٹ کاسٹ کیا۔ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، نمیبیا، کینیا، ویتنام اور سعودی عرب غیر جانب دار رہے اور نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button