عالمی خبریں

یوکرین میں میزائل حملہ ،35 افراد ہلاک ،75 زخمی

خلیج اردو

یوکرین :یوکرین کے شہر دنیپرو میں عمارت پر روس کے میزائل حملے میں بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گورنر دنیپرو کا کہنا ہے کہ روسی میزائل حملے کا نشانہ بننے والی عمارت کے ملبے تلے اب بھی 40 کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں، روسی حملے کے بعد دنیپرو میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 40 گھنٹوں سے جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیپرو میں عمارت پر ہونے والے میزائل حملے میں 2 بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جرمنی کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں ہونے والے جنگی جرائم کے ذمہ دار روسی رہنما اور فورسز ہیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دنیپرو میں ہفتےکو روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

یوکرائنی حکام کے مطابق عمارت کو نشانہ بنانے والا میزائل KH-22 تھا۔

یوکرینی فوج کے مطابق ان کے پاس ایسے میزائلوں کو گرانے کی صلاحیت نہیں ہے،میزائل KH-22 روس جہازوں کوگرانے کے لئے استعمال کرتا ہے ۔Kh-22 کو سوویت دور میں ڈیزائن کیا گیا تھا۔

یوکرینی فوج کے مطابق روس اور یوکرین تنازعے کے بعد سے اب تک یوکرین کے خلاف 200 سے زیادہ Kh-22 میزائل استعمال ہو چکے ہیں ۔یاد رہے ایک میزائل نے گزشتہ سال ستمبر میں ایک شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے 18 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button