عالمی خبریں

110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام کردی گئی

خلیج اردو
لندن: مشہور زمانہ بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 110 سال بعد جہاز کے باقیات سے ملنے والی ایک پوسٹل کلرک کی پاکٹ واچ برطانیہ میں نیلام کردی گئی ہے۔

پاکٹ واچ ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونے والے پوسٹل کلرک آسکر اسکاٹ ووڈی کی ملکیت تھی جسے 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام کیا گیا۔

14 اپریل 1912 میں جب بحرِ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک حادثے کا شکار ہوکر ڈوبا تو یہ گھڑی پانی میں جا کر جم گئی تھی۔ اسے بعد میں نکال کر آسکر کی اہلیہ کے حوالے کیا گیا۔

برطانیہ میں نیلامی کے موقع پرٹائی ٹینک جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی ہوئی جس میں جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو 50 ہزار پاؤنڈز میں فروخت ہوا۔ فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست 41 ہزار پاؤنڈز،میٹھے کی ایک پلیٹ 20 ہزار پاؤنڈزاور ایک ریسٹورنٹ کا مینیو 23 ہزار پاؤنڈز میں بیچا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

بدقسمت اور دنیا کے سبس ے بڑے بحرے جہاز ٹائی ٹینک حادثے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button