عالمی خبریں

بنلگہ دیش: مسجد پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 12 افراد زخمی

 

خلیج اردو آن لائن:

بنگلہ دیش کے ضلع گائبندھا میں حفاظت اسلام نامی عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے ایک مسج پر کیے گئے حملے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سندرگنج کے علاقے میں جمعے کے سہ پہر سلامنی مسجد کی انتظامیہ کمیٹی سے متعلق تنازعہ کے باعث پیش آیا۔

مطلوب دین نامی مسجد کے امام نے بتایا کہ حملہ آور ایک طویل عرصے سے اپنی شناخت حفاظت اسلام تنظیم کے کارکنوں کے طور پر کرواتے تھے۔

عسکریت پسندوں نےجمعے کی نماز کے بعد امام مسجد سے مائیکر فون چھین لیا اور نمازیوں کو باہر جانے اور حفاظت اسلام کے کارکنان کے ساتھ شامل ہونے کی دھمکی دی۔

امام مسجد نے پولیس کو بتایا کہ جب نمازیوں نے بیچ بچاو کروانے کی کوشش کی تو عسکریت پسندوں نے نمازیوں پر بھی حملہ کر دیا۔ جس کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کیا  جا رہا ہے۔

اس واقعہ سے متعلق کیس سندر گنج پولیس تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ تھانے کے انچارج بلبل اسلام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ :حفاظت اسلام کے کارکنان کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس حملے کی وجہ سے مسجد کمیٹی پر اختلاف بتائی جاتی ہے۔

مزید برآں، بنگلہ دیشی حکومت نے ملک بھر کی مساجد میں نماز سے پہلے اور بعد میں کسی بھی قسم کی میٹنگز کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پیر کے روز وزارت برائے مذہبی امور کی جانب سے مساجد میں نماز ادا کرنے کے حوالے سے کچھ ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔ جن کا مقصد کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

ان ہدایات میں جعمے اور دیگر نمازوں کے دوران بڑے اجتماعات کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button