عالمی خبریں

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 13 افراد ہلاک، 100 زخمی

خلیج اردو: انڈونیشیا کےجزیرے جاوا میں ماؤنٹ سیمیرو (Semeru) کا آتش فشاں پھٹ گیا جس سے 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ادارے کےمطابق آتش فشاں پھٹنے کے دوران نکلنے والے لاوے اور دھویں سے 13افراد ہلاک جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد نکلنے والا دھواں 40 ہزار فٹ کی بلندی تک گیا۔

دوسری جانب آتش فشاں پھٹنے کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button