عالمی خبریں

مصر میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 20 افراد جانبحق 3 زخمی

 

خلیج اردو آن لائن:

مصر کے وزیر صحت کی جانب سے بدھ کے روز بتایا گیا ہے کہ منگل شام بالائی مصر میں صحرائی ہائی وے پر ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبائی گورنر کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قاہرہ سے آنے والی بس سیمنٹ سے بھرے ٹرک سے جا ٹکرائی، ٹرک سڑک پر کسی فنی خرابی کے باعث کھڑا تھا۔ حادثہ دارالحکومت قاہرہ سے 370 کلومیٹر جنوب میں صوبہ اسیوت میں پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی اور بس منٹوں میں جل کر خاکستر ہوگئی۔ جس کی وجہ سے زخمیوں اور جانبحق ہونے والے میں نکالنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں 36 ایمبولینسیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button