عالمی خبریں

تیونس: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

تیونس کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ انھوں نے سب صحارا افریقہ سے 21 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کیں ہیں۔ جن میں نو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ جن کی کشتی جمعہ کے روز وسطی بندرگاہ شہر سفیکس میں ڈوب گئی تھی۔ تاہم، کشتی کے ڈوبنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

نیشنل گارڈ کے کمانڈر ہاؤس میڈین جیبابلی نے بتایا کہ صرف تین افراد زندہ بچے ہیں۔  جنہیں کوسٹ گارڈ نے شہری تحفظ کے غوطہ خوروں کی مدد سے بچایا تھا۔

جیبابلی نے کہا کہ حکام لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جیبابلی نے بتایا کہ ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے انہیں بتایا ہے کہ کشتی میں 41 مسافر سوار تھے۔ جو اطالوی ساحل پر پہنچنے کی امید میں سفیکس سے ایک دن پہلے روانہ ہوئےتھے۔

خیال رہے کہ سیفکس شہر تنازعات اور غربت میں گھرے ممالک سے فرار ہو کر یورپ جانے والے تارکین وطن کے لئے ایک عام راستہ بن گیا ہے۔

گذشتہ ماہ 9 مارچ کو اسی علاقے میں دو کشتیوں ڈوب گئی تھیں۔ جس میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ 165 تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ ان میں بیشتر سب صحارا کے شہری تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button