عالمی خبریں

کابل میں دھماکے سے 22 افراد زخمی، ہلاکتوں کا بھی خدشہ

خلیج اردو: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا کابل کے مصروف تجارتی علاقے میں ہوا جس میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں، عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ دھماکے میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ پر سکیورٹی اہلکار پہنچ گئے ہیں جو کہ امدادی کارروائیوں کے ساتھ تحقیقات میں مصروف ہیں۔

عاشورہ سے قبل ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز بھی کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے تھے، اس دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

داعش نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں تاہم افغان پولیس نے 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button