عالمی خبریں

جنوبی افریقی ملک زیمبیا میں سڑک کے کنارے 27 افراد کی لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی وجہ مبینہ طور پر بھوک ہے،لاشوں کے قریب ایک شخص تشویشناک حالت میں موجود تھا

خلیج اردو
زیمبیا: جنوبی افریقی ملک زیمبیا میں سڑک کے کنارے 27 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاشوں کے قریب تشویشناک حالت میں ایک زندہ شخص بھی موجود تھا جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ہلاک شدگان مرد ہیں اور ان کی عمر 20 سے 38 سال کی درمیان ہے، شبہ ہے کہ تمام افراد کی موت بھوک اور کمزوری کی وجہ سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ایتھوپیائی مہاجرین جنوبی افریقہ سمیت کسی دوسرے ملک ہجرت کرنے کیلئے اکثر زیمبیا کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button