عالمی خبریں

کینری جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 3 افراد ہلاک، 5 لاپتہ

 

خلیج اردو آن لائن:

کینری جزیرے کے قریب تارکین وطن کو لیجانے والی کشتی الٹنے کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ایمرجنسی سروس کی جانب سے جمعے کے روز بتایا گیا ہے کہ کشتی 49 تارکین وطن کو لے کر جا رہی تھی۔ کشتی کے الٹنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے 41 تارکین وطن کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا۔

ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے نجی خبررساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے دو خواتین ہیں۔ اور ہمارا ماننا ہے ان میں سے ایک خاتون حاملہ تھی”۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ "ہمیں یقین ہے کہ کشتی میں 49 لوگ سوار تھے۔ جن میں سے 41 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ 3 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے”۔

انہوں نے بتایا کہ کشتی جزیرے کے شمال میں ساحل کے قریب واقع ایک گاؤں کے پہاڑی علاقے میں الٹی۔ جہاں پر کشتی کو موڑنا مشکل ہے۔ ساحل پر موجود کے لوگوں کو کشتی الٹنے کا پتہ چل گیا لہذا انہوں نے پانی میں اتر کر لوگوں کو ریسکیو کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button