عالمی خبریں

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قتل

خلیج اردو: امریکا کی ریاست نیو میکسیکو میں الگ الگ واقعات میں دو پاکستانیوں سمیت جنوب ایشیا سے تعلق رکھنے والے چار مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے مسلمانوں کے قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دو پاکستانیوں سمیت چار مسلمانوں کا قتل نفرت پر مبنی جرم کا شاخسانہ لگتا ہے۔

مسعود خان نے نیو میکسیکو پولیس سے اپیل ہے کہ وہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے تک لا کر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب پولیس کو شبہ ہے کہ چاروں واقعات کا آپس میں تعلق ہے اور ان کی وجہ نسلی تعصب ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button