عالمی خبریں

46 سالہ فلسطینی شہری قتل پر اعتراف جرم ، اسرائیلی فوج کا فلسطینی کو قتل کرنے کا اعتراف

 

خلیج اردو

 

یروشلم :اسرائیلی فوجی نے اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنی چوکی پر فلسطینی احمد کاہلہ کو گولی بغیر کسی وجہ کے ماری اور اس پر کوئی پچھتاوا بھی نہیں۔

 

عرب میڈیا کے مطابق 46 سالہ احمد کاہلہ 15 جنوری کو اسرائیلی فوج کے گولیوں کا نشانہ بنا تھا، اسرائیلی آرمی نے دعویٰ کیا تھا کہ مقتول اپنی گاڑی سے اہلکاروں کو قتل کرنے کی غرض سے چاقو لے کر باہر نکلا تھا ۔

 

احمد کاہلہ کو گولیوں کا نشانہ بنانے کے دوران ان کا 20 سالہ بیٹا بھی گاڑی میں موجود تھا۔ بیٹے کے مطابق ان کی گاڑی چوکی پر روکی گئی اور ایک فوجی نے اسٹن گرینیڈ فائر کیا جو گاڑی کی چھت سے ٹکرا گیا۔

جس پر والد نے چیخ کر کہا کہ ہم پر حملہ کیوں کیا جا رہا ہے اسی وقت ایک افسر نے کالی مرچ کا اسپرے کیا اور والد کو گاڑی سے باہر نکالا اور دوسرے اہلکار نے فائرنگ کردی۔

 

اسرائیلی فوج کی تحقیقاری رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ جس وقت فلسطینی شہری کو شہید کیا گیا وہ نہتے تھے اور ان سے فوجی اہلکاروں کی جان کو کسی قسم کا خطرہ نہیں تھا۔ فوجی اہلکار کے پاس فائرنگ کا کوئی جواز نہیں تھا۔

 

قتل کی تفصیلی رپورٹ سامنے آنے پر مقتول کے 45 سالہ بھائی زید نے عرب میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے میرے بھائی کو بغیر کسی وجہ کے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ہم ان اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button