عالمی خبریں

آسام کی جیلوں میں بند 61 فیصد قیدی مسلمان ہیں

خلیج اردو: بھارتی ریاست آسام کی جیلوں میں بند 61 فیصد قیدی مسلمان ہیں جبکہ ریاست میں مسلمانوں کی کل آبادی صرف 34 فیصد ہے۔

بھارت کی جیلوں کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ ہمنتا بسوا سرما کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے آسام میں پولیس کارروائی کے 161 واقعات ہوئے جن میں 51 افراد ہلاک اور 139 زخمی ہوئے۔

ان میں سے کم از کم 22 مسلمان تھے۔اعداد و شمار کے مطابق 2021ء میں بھارتی جیلوں میں موجود کل قیدیوں میں سے 30 فیصد مسلمان تھے جبکہ ملک میں مسلمانوں کی آبادی صرف 14.2 فیصد ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ کئی بے گناہ مسلمانوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں غیرقانونی طور پر نظربند کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button