عالمی خبریں

انڈونیشیا میں 5 اشاریہ 9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

 

خلیج اردو آن لائن:

انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر سے متعلق کمیٹی بی این بی پی کے مطابق انڈنیشیا کے جاوا جزیرے میں ہفتے کی دوپہر آںے والے 5 اشاریہ 9 شدت  کے زلزلے کے نتیجےمیں 7 افراد ہلاک، دوشدید زخمی جبکہ کئی شہروں متعدد عمارات متاثر ہوئی ہیں۔

یورپی بحیرہ روم کی جانب کے سیسمولوجیکل سنٹر کے مطابق  زلزلہ ہفتےکے روز انڈونیشیا کے شہر بلیٹر کے 91 کلومیٹر جنوب مشرق میں سمندر میں آیا تھا۔ جس کی گہرائی 96 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

بی این بی پی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 10 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ متعدد دہیاتوں میں کچھ گھروں کے تباہ ہوجانے کے باعث لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

مزید برآں، 300 گھر، اسکول، ہسپتالوں اور سرکاری عمارات سمیت درجنوں عمارتیں اس زلزلے میں متاثر ہوئی ہیں۔ یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے کیونکہ حکام ابھی متعدد علاقوں سے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں مالنگ شہر میں لوگوں کو شاپنگ مال سے بھاگ کر باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے انڈونیشیا میں طوفان کی وجہ سے لینڈ سلائنڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 170 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button