عالمی خبریں

مشہور نربھایا زیادتی اور قتل کیس کو 8 سال مکمل ہوئے لیکن بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کا سلسلہ تھم نہ سکا

خلیج اردو
16 دسمبر 2020
نئی دہلی : بھارت کو عالمی سطح پر اس ملک کیلئے جانا جاتا ہے جس میں خواتین محفوظ نہیں۔ یہاں آئے روز بیچ سڑکوں پر خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مختلف واقعات میں زیادتی کے بعد متائثرہ خاتون کو قاتل بھی کیا جاتا ہے۔

مشہور نربھایا کے وحشیانہ اجتماعی زیادتی اور اس کے بعد قتل کے واقعے کو آٹھ سال گزر چکے ہیں لیکن سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک میں عورت کے خلاف جرائم کی تعداد میں کمی نہ ہو پائی۔

اس سال اکتوبر تک ملک کے دارالحکومت میں زیادتی کے 1،429 واقعات رپورٹ کیے گئے۔ پچھلے سال اسی عرصے میں ، دہلی میں زیادتی کے 1،884 واقعات رپورٹ ہوئے تھے جو سال ختم ہونے تک 2،168 پر پہنچ چکے تھے۔ 2012 میں نربھایا کے ساتھ انسانیت سوز زیادتی اور قتل کے واقع سمیت 706 زیادتی کے مقدمات درج ہوئے تھے ۔

دہلی پولیس نے رواں سال اکتوبر تک خواتین کو ہرساں کرنے اور ان پر حملہ کرنے کے 1791 مقدمات درج کیے ہیں۔ اس کے مقابلے میں 2019 میں اسی عرصے کے دوران 2520 مقدمات درج کیے گئے تھے جو سال کے آخر تک 2،921 ہوچکے تھے اور 2012 میں اس طرز کے جرائم کیلئے کل 727 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

رواں سال اکتوبر تک مجموعی طور پر 2،226 خواتین کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ 2019 میں اسی عرصہ میں یہ 2،988 رپورٹ ہوئے تھے۔ 2019 کے آخر تک دہلی میں خواتین کے اغوا کے 3،471 واقعات رپورٹ ہوئے۔ 2012 میں خواتین کے اغوا کے 2،048 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

دہلی پولیس نے رواں سال اکتوبر تک آئی پی سی کی دفعہ 498-اے / 406 کے تحت 1،931 مقدمات درج کیے ہیں۔ گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران اس نوعیت کے مجموعی طور پر 3،052 مقدمات درج کیے گئے جو سال ختم ہونے تک 3،792 ہو گئے۔ 2012 میں دہلی پولیس نے شوہروں اور سسرال کی جانب سے خواتین پر تشدد کے 2،046 مقدمات درج کیے تھے۔

دہلی پولیس نے رواں سال اکتوبر تک جہیز کی آڑ میں ہلاکت کے 94 واقعات بھی درج کیے ہیں جبکہ پچھلے سال اسی عرصہ کے دوران اسی نوعیت کے 103 مقدمات درج ہوئے تھے۔ 2012 میں دہلی پولیس نے جہیز کی وجہ سے اموات کے مجموعی طور پر 134 مقدمات درج کیے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button