عالمی خبریں

بیلجیئم کی عدالت نے ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچے پیدا کرنے والےکلینک پربھاری جرمانہ عائد کردیا

خلیج اردو: بیلجیئم کی عدالت نے ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچے پیدا کرنے والےکلینک پربھاری جرمانہ عائد کردیا۔

اسپین کےجوڑے کو بڑے بیٹے کے تھیلےسیمیا کےعلاج کے لیے بون میرو عطیہ کرنے والے اپنے صحت مند بچےکی ضرورت تھی، انہوں نےٹیسٹ ٹیوب بچےکےلیے برسلزکے ایک کلینک سے رابطہ کیا۔

کلینک نے غلطی سے جین بدل دیے اور جوڑے کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے جو بون میرو عطیہ کرنے کے قابل نہیں تھے لہٰذا جوڑے کو میڈرڈ کے کلینک سے رابطہ کرکے صحت مند ڈونر بچہ حاصل کرنا پڑا۔

بعد میں جوڑے نے برسلز کلینک کےخلاف کیس کردیا اور عدالت نے کلینک کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا کہ ماں کو27 ہزار اور باپ کو 11ہزار یورو ہرجانہ ادا کیا جائے، اس کےعلاوہ عدالت نے بچے کے علاج میں تاخیر پر 5 ہزار اور والدین پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کی مد میں 25ہزاریورو دینے کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button