عالمی خبریں

ترکش صدر طیب اردگان کی تقریب سے قبل پولیس افسر کی گاڑی سے بم برآمد

خلیج اردو: ترکی میں صدر رجب طیب اردوان کی تقریب شروع ہونے سے قبل ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر کی گاڑی سے بم نکل آیا۔

ترک میڈیا کے مطابق پولیس افسر کی گاڑی میں بم کی نشاندہی جنوب مشرقی صوبے ماردین کے علاقے نصیبین شہر میں ہوئی۔

ترک میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس افسر کو مشرقی ترکی میں اس ایونٹ کے لیے جانا تھا جہاں صدر اردوان کو بھی شرکت کرنی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس ) نے موقع پر بم کو ناکارہ بنادیا جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب اردوان کی پارٹی کے نائب سربراہ حمزہ داغ کا کہنا ہے کہ پولیس نے افراتفری سے بچنے کے لیے معلومات جاری کرنے میں تاخیر کی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button