عالمی خبریں

افغانستان میں ایک لوک گلوکار کو قتل کر دیا گیا

خلیج اردو: طالبان نے افغان صوبے بغلان میں فائرنگ کر کے افغان لوک گلوکار فواد اندرابی کو قتل کردیا۔

خبررساں ایجنسی اے پی کے مطابق فواد اندرابی کے بیٹے جواد کا کہنا ہے کہ ‘ ایک معصوم گلوکار جو لوگوں کو تفریح فراہم کرتا تھا، طالبان نے اسے سرمیں گولی ماردی ‘۔

جواد نے بتایا کہ طالبان نے فواد کے گھرجاکرتلاشی لی تھی اور ان کے ساتھ چائے بھی پی لیکن جمعہ ، 27 اگست کو حالات بدل گئے۔

فائرنگ دارالحکومت کابل سے 100 کلومیٹر شمال میں بغلان صوبے کی اندرابی وادی میں ہوئی جہاں افغان اقتدار پرطالبان کے قبضے کے بعد سے خاصی ہلچل پائی جاتی ہے۔

گلوکار کے بیٹے نے والد کے قتل پرانصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی طالبان کونسل نے موسیقار کے قاتلوں کو سزا دینے کا وعدہ کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اے پی کو بتایا کہ فائرنگ کی تحقیقات کی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قتل کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات نہیں ہیں۔

گھچک بجانے والے فواد اندرابی کے ٹوئٹ فالوورز کی تعداد 10 لاکھ ہے۔

گلوکارکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں پہاڑوں کے بیچ قالین پر بیٹھے ہوئے گانا گارہے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button