عالمی خبریں

2 کروڑ انشورنس ہتھیانے کیلئے لالچی شوہر نے بیوی کو ٹریفک حادثے میں قتل کرا دیا

خلیج اردو
راجھستھان: بھارت میں ایک لالچی شوہر نے 2 کروڑ روپے انشورنس حاصل کرنے کیلئے ایک خاوند نے بیوی کو ٹریفک حادثے میں مروا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے رہائشی منیش چند نے ایک کرائے کے قاتل کو ہائر کیا جس نے اپنی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار منیش چند کی بیوی اور اس کے کزن کو ہلاک کر دیا۔

واقعہ اکتوبر میں پیش آیا جب منیش کی بیوی شالو اپنے کزن راجو کے ہمراہ مندر جا رہی تھی۔پولیس کے مطابق منیش اور شالو کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے اور منیش نے قتل کے منصوبے سے کچھ عرصہ قبل ہی شالو کی انشورنس کرائی تھی اور 2019 میں شالو کی شکایت پر ایک مرتبہ اسکے شوہر منیش کو جیل بھی جانا پڑا تھا۔

پولیس کے مطابق منیش نے قتل کے منصوبے کے تحت اپنی اہلیہ سے کہا کہ پنڈت نے اسے کہا ہے کہ اگر اس کی اہلیہ 12 مرتبہ مندر کا دورہ کرے گی تو تم دونوں خوشحال زندگی گزارو گے جبکہ منیشن نے اہلیہ شالو کو قتل کرنے کے لیے مکیش سنگھ راٹھور نامی شخص کو 10 لاکھ کی طے کردہ رقم میں سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ایڈوانس میں دیے تھے۔

شوہر کے بار بار اصرار پر شالو نے اپنے کزن کے ساتھ موٹر سائیکل پر مندر جا رہی تھی کہ کرائے کے قاتل نے اپنی گاڑی جان بوجھ کر ان کے موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس سے دونوں کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے منیش چند اور مکیش سنگھ راٹھور سمیت 5 افراد کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button