عالمی خبریں

بھارت میں 30 برس سے زائد عرصے تک زیرآب رہنے والی مسجد نمودار

خلیج اردو: بھارتی ریاست بہار کے شہر نوادہ کے ایک گاﺅں میں دریا کا پانی خشک ہونے ایک ایک مسجد نمودار ہو گئی جو 30 برس سے زائد عرصہ قبل ڈیم بننے کی وجہ سے زیر آب آگئی تھی۔
خبررساں ادارے کے مطابق چند ولی گاﺅں میں خشک سالی کے باعث دریا کا پانی خشک ہو گیا جس کے بعد پھولواریہ ڈیم کا جنوبی حصہ خالی ہو جانے سے ایک مسجد ابھر آئی جو اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔ مسجد نمودار ہونے کی خبر پھیلتے ہی اسے دیکھنے کیلئے لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔ مسلمان مسجد کے دیدار کے لیے کئی کئی کلو میٹر دور سے پہنچ رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مسجد کا نام ”نوری مسجد“ ہے اور یہ اپنے فن تعمیر کے اعتبار سے چھ سو سال قدیم لگتی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 1985ء میں پھلواریہ ڈیم کی تعمیر کے بعد مسجد زیر آب آگئی تھی ۔ یہ مسجد قریباً 30فٹ بلند ہے اور اس پر ایک بالائی دیدہ زیب گنبد بھی موجود ہے ۔ ڈیم کی تعمیر پر کام شروع ہونے سے پہلے یہاں بڑی آبادی موجود تھی جنہیں بے دخل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button