عالمی خبریں

کینیڈین جیل میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنیوالا کبوتر پکڑا گیا

خلیج اردو: کینیڈا میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں جیل میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والا کبوتر پکڑ لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 29 دسمبر کو کینیڈا کی جیل میں پیش آیا جہاں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے کبوتر کو پکڑا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کبوتر کے جسم پر بستے کی طرح بندھے ہوئے ایک کپڑے کے تھیلے میں تقریباً 30 گرام منشیات موجود تھی۔

جیل حکام کے مطابق ایک کبوتر قیدیوں کے حصے کے باہر کافی دیر سے فضا میں چکر لگا رہا تھا جس وجہ سے شک پیدا ہوا، جب غور کیا گیا تو اس کبوترکے جسم پر ایک تھیلی لٹکی ہوئی تھی۔

کافی دیر کوشش کے بعد کبوتر کو پکڑا گیا تو معلوم ہوا اس تھیلی میں منشیات موجود ہے، تاہم منشیات برآمد کرکے کبوتر کو آزاد کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جیل کے اندر سے کسی نے کبوتر کی تربیت کی یا اس عمل کے پیچھےباہر سے کوئی ملوث ہے، تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button