عالمی خبریں

انڈیا کے تاج محل کا بھی نام تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آگئی

خلیج اردو – اترپردیش کے ضلع آگرہ میں واقع تاج محل کا نام تبدیل کرتے ہوئے تاجو مہالئے کرنے کی تجویز گزشتہ روز ہونے والے نگر نگم کے خصوصی اجلاس میں پیش نہیں ہوسکی۔

ڈیلی منصف کے مطابق اترپردیش کے ضلع آگرہ میں واقع تاج محل کا نام تبدیل کرتے ہوئے تاجو مہالئے کرنے کی تجویز گزشتہ روز نگر نگم کے خصوصی اجلاس میں پیش نہیں ہوسکی۔

بھاری ہنگامے کے درمیان میئر نوین جین نے ایوان کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔دوپہر تین بجے کے بعد شروع ہوئی نگر نگم کی اس خصوصی میٹنگ میں تاج محل کا نام تبدیل کرنے سے متعلق تجویز پیش ہونے سے پہلے ہی ایوان میں بھاری ہنگامہ ہوا۔

بی جے پی اور بی ایس پی کے کونسلرس کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔ کانگریس کے ایک کونسلر‘سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دستاویزات لے کر پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاج محل کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر عدالتیں سابق میں عرضی گذاروں کو سرزنش کرچکی ہیں۔
اس لئے اس مسئلے پر نگر نگم کو غور نہیں کرنا چاہئے۔ کافی دیر تک کونسلرس کے درمیان نعرے بازی ہوتی رہی۔ بھاری ہنگامے میں کچھ بھی سنائی دینا مشکل ہورہا تھا۔

ایوان میں بی جے پی ایم ایل اے ڈاکٹر جی ایس دھرمیش بھی موجود رہے۔ میئر نوین جین اورسٹی کمشنر نکھل ٹیکا رام پھنڈے لگاتار کونسلروں کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن حالات کو بے قابو ہوتا دیکھ کر میئر نے ایوان کی کاروائی کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button