عالمی خبریں

ایرانی سمندری سرحد پر نایاب مچھلی ’آرہ‘ پاکستانی ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی

خلیج اردو: پاکستان اور ایران کی سمندری سرحد پر نایاب ’آرہ‘ مچھلی ماہی گیروں کے جال میں آگئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق 29 اکتوبر کو جیوانی کے ساحل پر ماہی گیروں نے آراہ مچھلی کے جال میں آنے کی اطلاع دی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ آرہ مچھلی نایاب آبی حیات ہے اور پچھلے کئی برسوں سے معدومیت کے خطرے سے دوچارہے۔

آبی حیات سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پچھلے 10 برسوں میں نایاب آرہ مچھلی کی موجودگی کے صرف 3 شواہد سامنے آئے ہیں۔

سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے 2016 میں آرہ مچھلی کے شکار اور تجارت پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button