عالمی خبریںمعلومات

ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف انتہائی مؤثر ہونے کا دعوی کرنیوالی ویکسین سامنے آگئی۔

خلیج اردو: روسی اکیڈمی آف سائنسز کے رکن اور نوووسی برک یونیورسٹی لیبارٹری کے سربراہ سرگئی نیتی ‏سووف نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی تیار کردہ اسپوتنک وی ویکسین مہلک ترین ڈیلٹا ویرینٹ کے ‏خلاف 90 فیصد تک مؤثر ہے۔

سرگئی نیتی سووف کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کے اعدادوشمار کے مطابق ‏اسپوتنک وی سمیت میسنجر آر این اے اور کیرئر ویکسین وائرس کے خلاف انتہائی کارگر ہیں اور ‏ڈیلیٹ ویرینٹ کے خلاف 90 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔

عالمی سطح پر استعمال کی جانے والی اس ویکسین کو کوویڈ 19 کی ابتدائی اقسام کے خلاف 92 ‏‏فیصد تک نتیجہ خیز اور کارگر قرار دیا گیا تھا۔

گمالیہ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈینس لوگنوو نے کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف اسپوتنک وی کے ‏‏نتائج کو ڈیجیٹل میڈیکل ویکسین ریکارڈ کی بنیاد پر اخذ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گمالیہ انسٹیٹیوٹ ریسرچ سینٹر کی لیبارٹری کے سربراہ ولادی ‏میرگوشین کی جانب سے ‏‏دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس کی تیار کردہ اسپوتنک وی ویکسین کوویڈ 19 کی نئی مہلک اقسام کے ‏‏خلاف بھی انتہائی ‏کارگر ثابت ہوئی ہے۔

ولادی میرگوشین کے مطابق اسپوتنک وی ویکسین کا استعمال چھ ماہ تک وبا سے محفوظ ہونے کی ‏‏‏ضمانت دیتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کی اسپوتنک وی ویکسین کورونا کی انتہائی مہلک اقسام، وبا کے سنگین خطرات ‏‏‏اور ان سے نمٹنے میں صد فیصد گارنٹی دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button