عالمی خبریں

کینیڈا کے میں تاخیر پر نوجوان نے خودکشی کرلی

خلیج اردو: بھارت میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر کینیڈا کے ویزے میں تاخیر پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانا سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان وکیش سینی گزشتہ بدھ کو نوجوان اچانک لا پتا ہوگیا لیکن 2 دن بعد اس کی لاش گاؤں کی نہر میں تیرتی ہوئی ملی۔ امکان ہے کہ اس نے کینیڈا کے ویزے میں تاخیر کی وجہ سے نہر میں چھلانگ لگاکر اپنی جان لے لی لیکن قسمت کا کرنا ایسا ہوا کہ نوجوان کے لاپتا ہونے کے ایک دن بعد ہی اس کا کینیڈا کا ویزا آگیا تھا۔

وکیش نے حال ہی میں اپنی گریجویشن مکمل کی تھی اور وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے کینیڈا جانا چاہتا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ وکیش پریشان تھا کیونکہ اس کے دوست کو پہلے کینیڈا کا اسٹوڈنٹ ویزا مل چکا تھا جبکہ اسے اب تک موصول نہیں ہوا تھا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر اس نے جانسا ٹاؤن کے قریب نہر میں چھلانگ لگا دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button