عالمی خبریںلائف سٹائل

جنوبی بھارت کی مشہور اداکارہ کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئیں

خلیج اردو
22 ستمبر 2020
مہراشٹرا : جنوبی بھارت کی مشہور مراٹھی فلموں کی نامور اداکارہ آشالتا ویبگونکر کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئی۔

79 سالہ اداکارہ کو ایک دن قبل کورونا وائرس لاحق ہوا تھا جس کے کے بعد اسے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
اداکارہ ستارہ میں ڈرامہ سیریل کی عکسبندی کیلیے موجود تھی جب انہیں علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔ آج کے دن وہ دار فانی سے کوچ کر گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے آخری رسومات ستارہ میں ادا کئے جائینگے۔ ان کے وارثین میں ایک بیٹا شامل ہے۔

ستارہ میں اسپتال کے ایک سنئر ڈاکٹر کے مطابق اداکارہ کی طبیعت پیر کی شام زیادہ ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا۔ آج صبح وہ زندگی کی آخری سانس لے کر دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

بھارت کے شہر گوا میں پیدا ہونے والی آشالتا ہندی اور مراٹھی کی ایک سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، وہ امیتابھ بچن کی مشہور زمانہ فلم ” نمک حلال“ میں بھی کام کر چکی ہیں

ان کی موت پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button