عالمی خبریں

افغان صدر اشرف غنی پیسوں سے لدی چار گاڑیوں اور ہیلی کاپڑ سمیت ملک سے فرار

 

خلیج اردو آن لائن:

روسی انفارمیشن ایجنسی نے کابل میں روسی سفارت خانے کے حوالے سے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی پیسوں سے لدی چار کاروں اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ ملک سے بھاگ گئے۔ اور کچھ پیسے چھوڑنے پڑے کیونکہ انہیں رکھنے کی جگہ نہیں تھی۔

اشرف غنی کس ملک میں فرار ہوئے ہیں اور ٹھکانہ معلوم نہیں۔ تاہم اشرگ غنی کا کہنا ہےکہ وہ اتوار کو افغانستان سے اس وقت روانہ ہوئے جب طالبان نے بغیر مزاحمت کے کابل پر حملہ کیا۔ مزید برآں، اشرف غنی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ملک میں قتل و غارت سے بچنا چاہتے تھے۔

جبکہ روس کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی سفارتی موجودگی برقرار رکھے گا اور طالبان کے ساتھ روابط کے لیے کی امید کرتا ہے۔ تاہم، روس طالبان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں جلدی نہیں کرے گا بلکہ ان کے رویے کا قریبی جائزہ لے گا۔

روسی انفارمیشن ایجنسی نے کابل میں روسی سفارت خانے کے ترجمان نکیتا ایشینکو کے بیان کو یوں نقل کیا ہے "پرانی حکومت کے خاتمے کے ساتھ یہ واضح ہے کہ غنی پسوں سے لدی چار کاروں کے ساتھ افغانستان سے فرار ہوگیا۔ کچھ پپیسے پھینکنے پڑے”۔

جبکہ روسی صدر پوتن کے افغانستان میں اسپیشل نمائندے ضمیر کابلوف کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ حکومت نے کتنی رقم پیچھے چھوڑی ہے۔ اور انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے فرار ہونے والے حکومت اسٹیٹ بجٹ کے سارے پیسے نہیں لے کر گئی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button