عالمی خبریں

فغانستان میں خواتین پر طویل فاصلے کیلئے تنہا سفر کرنے پر پابندی لگ گئی

خلیج اردو: افغانستان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے خواتین کے سفر سے متعلق ہدایت جاری کردیں جس کے مطابق افغانستان میں خواتین کے طویل فاصلے کے لیے تنہا سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان خواتین کو کسی مرد رشتے دار کے بغیر طویل فاصلے کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

افغان حکومت کے مطابق 45 میل سے زیادہ کا سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ قریبی مرد رشتے دار کا ہونا ضروری ہے۔

ترجمان افغان حکومت کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی خواتین کو حجاب کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button