عالمی خبریں

شعبۂ امر بالمعروف نہی عن المنکر افغانستان نے ٹی وی چینلز کیلئے آٹھ شرائط رکھ دیں

خلیج اردو: افغان حکومت کے
شعبۂ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے وزیر شیخ خالد الحنفی نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں تمام افغان ٹی وی چینلز کو نئی ہدایات جاری کی ہیں ـ

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی چینل خلاف شریعت ویڈیوز نہ چلائیں اور نہ ہی ایسی فلمیں چلائے جس میں افغانی کلچر کی مخالفت کی گئی ہو، اور نہ بیرونی کلچر کو فروغ دینے والی فلمی چلائی جائیں ـ

ایسی مزاحیہ فلم جس میں انسان یا شعائراللہ کی تحقیر کی گئی ہو ـ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایسی فلمیں نہ چلائی جائیں جن مردوں کی بے ستری ہو اور خبروں میں حصہ لینے والی خواتین کو بھی شرعی حجاب پہننے کا حکم دیا گیا ہے ـ

امربالمعروف نے ایسی فلموں پر بھی پابندی لگائی ہے جن میں انبیاء یا صحابہ کرام کی تصویریں دکھائی گئی ہوں ـ

یاد رہے کہ شعبہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر میں رواں ہفتے ہی فعالیت شروع کی ہے اور وہ آن دی سکرین اور آف دی سکرین دونوں طریقوں سے فحشاء کو روکنے کی کوشش میں ہیں ـ

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button