عالمی خبریں

افغانستان: طالبان کا تمام سرکاری ملازمین کے لیے عام معافی کا اعلان، خواتین کو حکومت میں شمولیت کی ترغیب دے دی

 

خلیج اردو آن لائن:

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ اور افراتفری کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے طالبان نے تمام سرکاری ملازمین کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا۔ مزید برآں، طالبان کی جانب سے خواتین کو طالبان کی حکومت میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

بیان طالبان کے کلچر کمیشن کے ممبر انعام اللہ سمنگنی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ انعام اللہ کی جانب سے اپنے بیان میں کہنا تھا "امارات اسلامی نہیں چاہتی کہ عورتیں متاثر ہوں۔ انہیں شرعی قانون کے مطابق حکومتی ڈھانچے میں شامل ہونا چاہیے”۔

انعام اللہ کا مزید کہنا تھا کہ "حکومتی اسٹریکچر ابھی واضح نہیں ہے۔ تاہم، تجربے کی بنیاد پر اسلامی حکومت ہو گی۔ جس میں تمام فریقین کو شرکت کرنی چاہیے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button