عالمی خبریں

لائبیریا:مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران بھگدڑ مچ گئی،بچوں سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے

خلیج اردو

منروویا:افریقی ملک لائیبیریا کے دارلحکومت منروویا میں مسیحی افراد کی مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے گیارہ بچوں اور ایک حاملہ خاتون سمیت 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ اُس وقت مچی جب اچانک خنجروں سے لیس مسلح افراد نے تقریب میں شریک افراد پر حملہ کر دیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ تقریب منعقد کرانے والے آرگنائزر ابراہم کروماح سے واقعے کے حوالےسے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

ریڈ کراس کی جانب سے جائے حادثہ کے قریب خیمے لگایئے گئے ہیں جن میں جاں افراد کی سناخت کیلئے آنے والوں کو معاونت فراہم کی جارہی ہے۔لائیبیریا کے صدر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات کے انعقاد کیلئے ایک مکمل ضابطہ کار ہونا چاہیئے جبکہ لوگوں کو گنجائش کے مطابق مدعو کرنا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ ہم سب مذہبی لوگہیں لیکن ہمیں دوسروں کی حفاظت کے پیش نطر قوانین اور ضابطہ کار کا اخترام کرنا چاہیئے۔

لائیبیریا میں اسٹریٹ کرائم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔عوام نے حکومت سے اسٹریٹ کرام کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کو پابند سلاسل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button