عالمی خبریں

افریقی یونین کے رکن ممالک کا صیہونی حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ

خلیج اردو: افریقی یونین کے پچپن رکن ملکوں نے غاصب صیہونی حکومت سے تعلقات منقطع کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

افریقی یونین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں میں کسی بھی خود ساختہ اور ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کیا جانا چاہئے۔

افریقنی یونین نے اپنے رکن ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت سے اپنا ہر طرح کا رابطہ منقطع کر لیں اور اسے اقوام متحدہ کی قرارداد کا پابند بنانے کی کوشش کریں ۔

یہ مطالبہ افریقی یونین کے اجلاس سے صیہونی حکومت کے نمائندے کو نکال باہر کئے جانے کے بعد، اسرائیل کی جانب سے ردعمل کا اظہار کئے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

افریقی یونین کے اجلاس میں صیہونی حکومت کا ایک وفد نہایت خفیہ طور پر شامل ہوا تھا جس کا پتہ لگنے پر اسے اجلاس سے نکال دیا گیا تھا۔

افریقی ملکوں نے اپنے سربراہی اجلاس میں اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا کھلا اعلان کیا گیا اور صیہونی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button