عالمی خبریں

سسلین مافیا کا سرغنہ گرفتار،ملزم سکیورٹی اداروں کو 30 سال سے مطلوب تھا

خلیج اردو

امریکہ :اٹلی میں سکیورٹی اداروں نے سسلین مافیا کے مطلوب ترین سرغنہ میٹیو میسینا ڈینارو کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی سکیورٹی اداروں نے سسلی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی کلینک سے میٹیو میسینا کو گرفتارکیا، گرفتاری کے بعد اسے سخت سکیورٹی میں نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔

میٹیو میسینا بدنام زمانہ سسلین مافیا کے بڑے گروہ کا سرغنہ تھا اور وہ اطالوی سکیورٹی اداروں کو گزشتہ 30 سال سے مطلوب تھا، 1992 میں اس کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا گیا اور عدالت نے متعدد افراد کے قتل کے الزام میں اسے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

کہا جاتا ہےکہ ایک مرتبہ میٹیو میسینا نے فخریہ انداز میں کہا تھا کہ میں قبرستان بھر سکتا ہوں۔

مافیا سرغنہ پر متعدد افرادکے قتل کے علاوہ منی لانڈرنگ اور منشیات اسمگلنگ کے الزامات ہیں۔

سالوں تک اطالوی سکیورٹی اداروں کو چکمہ دینے والے مافیہ سرغنہ کی چند پرانی تصاویر ہی سامنے آئی تھیں جب کہ 2012 سے قبل اس کی آواز بھی ریکارڈ نہیں کی جاسکی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزم کاگزشتہ سال کینسر کا آپریشن ہوا تھاوہ لا میڈلینا ہسپتال میں معمول کی چیکنگ میں مصروف تھاکہ سٹینگ اپریشن میں پولیس اہلکاروں نے اسے گرفتار کر لیا ۔
پولیس کے مطابق دینارو کو ہاسپٹل لے جانے والے ڈرائیور کو بھی ایک اشتہاری کی مدد کرنے کے الزام میں جائے وقوعہ سے گرفتار کیا ۔
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اس اہم گرفتاری پر پولیس سربراہان کو مبارکبادی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ نہیں جیتی، ہم نے مافیا کو شکست نہیں دی لیکن یہ جنگ جیتنے کے لیے ایک اہم جنگ تھی، اور یہ منظم جرائم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button