عالمی خبریں

الہان عمر نے مسئلہ کشمیر کانگریس میں اٹھانے کا اعلان کردیا

خلیج اردو: امریکا کی مسلم رکن کانگریس الہان عمر نے مسئلہ کشمیر کانگریس میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔

حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی رکن کانگریس الہان عمر کے اعزاز میں نیویارک میں تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پربھی بات کی۔

الہان عمر نے کہا کہ 7 سے زائد دہائیاں پرانے اس مسئلے پر دنیا کے دیگر مسائل کی طرح ارکان کانگریس کے مزید متحرک کردار کی ضرورت ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کانگریس میں یہ مسئلہ اٹھائیں گی۔

پاکستانی کمیونٹی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ الہان عمرکی بھرپور مددکرےگی۔

اس موقع پر اے پی پیک کے سربراہ ڈاکٹراعجاز احمد اور دیگر نے خطاب میں زور دیا کہ امریکن پاکستانی کمیونٹی مقامی معاشرے میں بڑھ چڑھ کرکرداراداکرے۔

واضح رہےکہ 39 سالہ صومالی نژاد امریکی الہان عمر کو امریکی کانگریس میں پہلی مسلمان کانگریس ویمن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہےاوربے باکی سے مسائل اٹھانے کے سبب انہیں حریفوں کی شدید تنقید کاسامنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button