عالمی خبریںمعلومات

ٹوئٹر پر تمام مفت بلیو ٹک ختم، خریدنے کیلئے طریقہ کار سامنے آگیا

خلیج اردو: سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر یکم اپریل سے اپنے صارفین کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس کو ہٹانا شروع کردے گا۔

ٹوئٹر نے اپنے آفیشل پیج پر صارفین کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس کو ہٹانے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے ٹوئٹر نے انفرادی صارفین اور تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ اپنے بلیو چیک مارکس کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے فلیگ شپ سبسکرپشن پروگرام کے لیے سائن اپ کریں

پاکستان کے ٹویٹر صارفین کو بلو سبسکرپشن کی سہولت حاصل کرنے کے لئے سالانہ پیکج 23 ہزار 700 سو روپے اور ماہانا پیکج 2 ہزار 250 روپے میں دستیاب ہوگا۔

جب صارفین پیسے دے کر ٹویٹر بلو کی سروس حاصل کریں گے تو انھیں کچھ اضافی فیچر بھی دستیاب ہوں گے جیسے ٹویٹ کو ایڈیٹ کرنا، زیادہ دیر تر اپ لوڈ رکھنا اور 1080p ویڈیوز کی سہولت بھی ملے گی۔

گزشتہ سال ارب پتی تاجر ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد ٹویٹر پر فیس دینے کا پروگرام متعارف کرایا گیا تھا۔

اس سے قبل مشہور شخصیات، سیاستدانوں، صحافیوں اور عوامی شخصیات کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو بلیو ٹک دیا جاتا تھا لیکن اب اسے کوئی بھی سبسکرپشن فیس ادا کر کے خرید سکتا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button