عالمی خبریں

امریکا:اکیس سالہ نوجوان نے بس سے اترنے والے مسافروں پر فائرنگ کردی،ایک خاتون ہلاک،چار افراد زخمی

خلیج اردو

کیلی فورنیا:امریی ریاست شمالی کیلی فورنیا میں اکیس سالہ نوجوان نے بس میں فائرنگ کرکے ایک تینتالیس سالہ خاتون کو ہلاک اور چار دیگر مسافروں کو زخمی کر دیا۔پولیس نے نوجوان کو برہنہ حالت میں گرفتار کرلیا۔

بوٹ کاونٹی کے شیرف نے بتایا کہ آساہدی کولمن نے لاس اینجلس جانے والی بس کے مسافروں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ ایک اسٹور پر بس رُکنے کے بعد اُتر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو شام ساڑھے سات بجے واقعے کے حوالے سے کال موصول ہوئی۔پولیس کے جائے وقوعہ پر پہچنے تک ملزم ایک خاتون کو ہلاک اور چار افراد کو زخمی کر چکا تھا۔پولیس کو جائے وقوعہ سے بارہ ایم ایم پستول کی گولیوں کے ایک درجن خول ملے۔پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب ایک تعمیراتی سائٹ سے پستول برآمد کر لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے فائرنگ سے قبل مسافروں سے کہا کہ لاس اینجلس ایک خطرناک شہر ہے۔ملزم نے مسافروں کو اپنے بیگ میں چھپایا گیا ایک آتشیں اسلحہ بھی دیکھایا۔عینی شاہد نے بتایا کہ ملزم اچانک مشتعل ہوگیا اور ایک مسافرپر خفیہ ادارے کا ملازم ہونے کا الزام لگانا شروع کر دیا۔

فائرنگ کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ملزم کا قریب ہی قائم ایک والمارٹ میں ایک شہری کے ساتھ بھی جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے کپڑے اتار کر خود کو برہنہ کر لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لیا۔ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔تاحال ملزم کی جانب سے کوئی وکیل سامنے نہیں آیا۔

فائرنگ میں ایک بتیس سالہ شخص کو متعدد گولیاں لگیں جس کی حالت تشویشناک ہے۔ایک بچیس سالہ حاملہ خاتون بھی شدید زخمی ہوئی۔واقعے میں گیارہ سالہ لڑکی اور 38 سالہ شخص بھی زخمی ہوئے۔

مقامی پولیس کے مطابق ملزم کا پہلے سے ہی مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے اور آتشیں اسلحہ رکھنے کے الزام میں مطلوب تھا۔امریکہ میں گزشتہ چند برسوں میں فائرنگ کے واقعات میں بےپناہ اضافہ ہوا ہے جس میں کئی افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button