عالمی خبریں

امریکا:نیو جرسی میں کیمیکل فیکٹری کے قریب خوفناک آگ لگ گئی،انتظامیہ نے شہریوں کو فیکٹری سے دور رہنے کی ہدایت کر دی

خلیج اردو
نیوجرسی(امریکا): امریکی ریاست نیو جرسی میں کیمیکل فیکٹری کے قریب خوفناک آگ لگ گئی جس کے شعلے کئی میل دور سے دیکھے جا سکتے ہیں۔حکام کے مطابق ق فائرفائٹرز آگ بجھانے آنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ واقعہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔

ریاست کے فائرفائٹر چیف کے مطابق عمارت کے جس حصہ میں آگ لگ گئی وہ منہدم ہو چکی ہے۔آگ بجھانے کے عمل کے دوران ایک فائرفائٹر زخمی ہوا جس کو کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائر فائٹر چیز کے مطابق ق عملے کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

 

مقامی انتظامیہ نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر آگ پر جلد قابو نہ پایا گیا تو یہ پلانٹ کے کیمیکل ذخیرہ کرنے والے سیکشن تک پھیل سکتی ہے جس سے بہت تباہی ہوگی۔

نیو جرسی کی انتظامیہ نے عوام کو کیمیکل پلانٹ کے علاقے سے دور رہنے اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ پلانٹ مین ہیٹن شہر سے 21 کلومیٹر دور مغرب میں قائم ہے جس میں مختلف انڈسٹریز میں استعمال ہونے والے کیمیکلز استعمال بنائے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button