عالمی خبریں

انجلینا جولی کو ایک اور افغان لڑکی کا خط موصول

خلیج اردو: بین الاقوامی شہرت کی حامل ہولی وڈ اداکارہ اوراقوام متحدہ کی خصوصی سفیرانجلینا جولی کوایک اورافغان لڑکی کا خط موصول ہوا ہے۔

انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرافغان لڑکی کی جانب سےموصول ہونےوالےخط کےبارے میں بتایا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کےکیپشن میں لکھا کہ وہ لڑکی کی شناخت ظاہرنہیں کررہیں، لیکن طالبان کےاقتدارمیں آنے کےبعد سےیہ لڑکی اسکول دوبارہ نہیں جا سکی۔

اداکارہ نےلکھا کہ افغان خواتین کومحض پرامن احتجاج میں حصہ لینےکی وجہ سے گرفتار کیے جانے کے بعد اس افغان لڑکی نےیہ خط لکھا کہ شاید وہ دوبارہ کبھی باہرنہیں جا سکےگی اورنہ ہی بول سکےگی کیونکہ وہ ایک لڑکی ہے۔

انہوں نےدرخواست کی کہ براہ کرم، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم افغان خواتین کوبھولے نہیں ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button