عالمی خبریں

ایپل نے ٹی وی پلس کے فری ٹرائلز میں جولائی تک لیے توسیع کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایپل ٹی وی پلس مفت ممبر شپ کے لیے شروع کیے گئے مفت ٹرائلز کی مدت میں جولائی 2021 تک کی توسیع کر دی۔

9 ٹو 5 میک کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی طرف سے کیے گئے نئے اعلان کے تحت جن صارفین کے پاس بھی ایپل ٹی وی پلس کی مفت سبسکریشن ہے وہ سبسکرپشن اس ماہ ختم ہونے کی بجائے اب جولائی 2021 میں ختم ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

جمعے کے روز شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق "جن افراد نے اس سروس کے لانچ ہونےپر مفت سروس سے فائدہ اٹھایا تھا اب ان کے پاس ایپل کے اوریجنل شوز اور فلموں تک رسائی کے مزید 9 ماہ ہیں”۔

یاد رہےکہ ایپل کیجانب سے پہلی ٹی وی پلس ایکسٹینشن کا اعلان اکتوبر میں کیا گیا تھا اور فروری تک مفت ٹرائل کی آفر دی گئی تھی۔

اب نئے اعلان کے مطابق جن افراد نے ابھی تک مفت سبسکریشن کینسل نہیں کی انکے پاس مزید 6 ماہ ہیں ایپل ٹی وی سے مفت لطف اندوز ہونے کے۔

مزید برآں، ایپل کی جانب سےبتایا گیا کہ وہ تمام صارفین کو ایمیل کے ذریعے اس توسیع کے بارے میں مطلع کر دیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button