عالمی خبریں

میکسیکو میں منشیات گروہ کے سربراہ اوویڈیو گزمین کی گرفتاری ،10 فوجی سمیت 29 افراد ہلاک

خلیج اردو

میکسیکو :وزیر دفاع لوئس کریسینسیو سینڈوول نے کہا کہ شمالی ریاست سینالووا میں میکسیکو کے منشیات کارٹیل کے سربراہ اوویڈیو گزمین کی گرفتاری کے بعد ان کی حامیوں کی جانب سے تشدد کی لہر میں گینگ کے 19 مشتبہ ارکان اور 10 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

وزیر نے بتایا کہ میکسیکو کی سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح سویرےعمر قید”ایل چاپو” گزمین کے 32 سالہ بیٹے گزمین کو گرفتار کر لیا، جس سے ان کے گینگ کے ارکان کے ساتھ کئی گھنٹوں تک بدامنی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سینڈوول نے مزید کہا کہ گزمین کو ان کے گھر سے ہیلی کاپٹر کی مدد سے میکسیکو سٹی لے جایا گیا۔

گرفتاری نے طاقتور سینالووا کارٹیل مافیا کو مزید حوصلہ دیا ،جو کسی وقت خود ایل چاپو کی سربراہی میں تھا ، بدنام زمانہ منشیات مافیا ہمیشہ گروپ کے کسی بھی بندے کی گرفتاری پر ہنگامہ خیزی ، گاڑیوں کو آگ لگانا، سڑکوں کو بند کرنا اور سینالوواکے دارالحکومت اور اس کے آس پاس سیکورٹی فورسز سے لڑنے اور فساد پھیلانے کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

سینڈوول نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گرفتاری کے دوسرے روز جمعرات کی کارروائیوں کے دوران اکیس دیگر افراد کو گرفتار کیا گیالیکن اس دوران کسی شہری کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے کہا کہ اوویڈیو کو کسی دوسری ریاست کو حوالے کرنے کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے، جہاں ان کے والد 2017 میں حوالگی اور نیویارک کی ایک عدالت میں مجرم پائے جانے کے بعد زیادہ سے زیادہ حفاظتی جیل میں ہیں،وہاں ان کا بیٹا بھی اپنے باپ کے ہمراہ جیل کاٹے گا ۔صدر نے مزید واضح کیا کہ افواہوں کو رد کرتے ہیں ،مافیا کے سرغنہ کی گرفتاری میں امریکی کسی بھی ادارے نے مدد نہیں کی ۔۔

سینڈووال نے کہا کہ عوام کی حفاظت کے لیے میکسیکو کے بحرالکاہل کے ساحل پر واقع سینالووا میں سیکورٹی کی بہتر موجودگی برقرار رہے گی جبکہ آج مزید ایک ہزار فوجی اہلکار پہنچ جائیں گے۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button