عالمی خبریں

کابل ایئر پورٹ پر افراتفری کا ماحول، کم از کم پانچ افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

عینی شاہدین کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ سینکڑوں افراد نے افغانستان سے بیرون ملک جانے والے طیارے مین زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس کے باعث کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے 5 افراد کی لاشوں کو ایک گاڑی کی جانب لیجاتے ہوئے دیکھا ہے۔ جبکہ ایک اور عینی شاہد کا کہنا ہےکہ یہ واضح نہیں ہے کہ ہلاکتیں گولیاں لگنے سے ہوئیں یا پھر بھگدڑ مچنے سے ہوئی ہیں۔

ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ ہے کہ امریکی فوجیوں نے لوگوں کے ہجوم کو دو ہٹانے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی تھی۔ تاہم کوئی سرکاری اہلکار ان ہلاکتوں کے حوالے معلومات دینے کے لیے دستیاب نہیں تھا۔

یاد رہے کہ افغان طالبان نے کابل پر قبضہ کر لیا ہے۔ جس کے باعث بہت سارے افغان اور دیگر غیر ملکی شہری افغانستان چھوڑ کر جانے کے لیے ایک بڑی تعداد میں کابل ایئر پورٹ جمع ہو چکے ہیں۔ ایئر پورٹ پر افرتفری کا سماں ہے۔ جبکہ ایئر پورٹ اس وقت امریکی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button