عالمی خبریں

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیورز کا احتجاج جاری، دارالحکومت اوٹاوہ میں ایمرجنسی نافذ

خلیج اردو: کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کے شدید احتجاج کے باعث دارالحکومت اوٹاوہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی ریاست اوٹاوہ میں دس روز سے جاری ٹرک ڈرائیورز کے غیر معمولی احتجاج کے باعث صورتحال خراب ہے اورٹرک ڈرائیورز نے شہر کا بیشتر حصہ بلاک کررکھا ہے جس کے بعد میئر اوٹاوہ نے ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

میئر اوٹاوہ کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ٹرک ڈرائیوز کے احتجاج سے نمٹنے میں مدد دے گی، یہ صورتحال شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ ہے، اس صورتحال میں حکومتی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔

میئر اوٹاوہ نے گزشتہ روز ریاست کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا تھا اور کسی بھی بڑے فیصلے سے اجتناب برتنے کا کہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہرین 29 جنوری کو پہلے اوٹاوہ پہنچے تھے اور انہوں نے شہر کی سڑکوں پر ٹرک کھڑے کرکے عارضی خیمے بھی لگائے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ٹرک ڈرائیورز امریکا اور کینیڈا کی سرحد پار کرنے کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دیے جانے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button