عالمی خبریں

آسٹریلیا نے بین الاقوامی سیاحوں کیلئے سرحدیں کھول دیں

خلیج اردو: آسٹریلیا نے مسلسل دو سال تک کورونا کی وجہ سے اپنی سرحدیں بند رکھنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ پیر سے بین الاقوامی سیاحوں کیلئے ملکی سرحدیں کھول دی جائیں گی۔

وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے میلبورن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ انتظار ختم ہو چکا ہے، اب سیاحوں کے استقبال کا وقت ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سرحدیں کھولنے کا یہ اقدام واضح کرتا ہے کہ ملک زیرو کورونا کی سخت ترین پالیسی سے ہٹ کر اب وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے کو معمول کا حصہ سمجھنے لگا ہے اور عوام کو ویکسینیٹ کرکے اموات اور خطرات کو نچلی سطح تک لانا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button